ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت آل انڈیا مسلم ویمن ہلپ لائن ٹول فری کال سنٹر کا آج سے آغاز

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت آل انڈیا مسلم ویمن ہلپ لائن ٹول فری کال سنٹر کا آج سے آغاز

Wed, 30 Nov 2016 16:51:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:30؍نومبر(ایس او نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 25ویں اجلاس منعقدہ کولکاتا میں عائلی، ازدواجی، طلاق ،خلع ،نان و نفقہ وراثت کے مسائل سے پریشان حال مسلم خواتین کی رہنمائی اور مدد کیلئے ایک کل ہند سطح پر مسلم ویمن ہلپ لائن ٹول فری کال سنٹر کا اعلان کیا گیا تھا۔
    مسلم ویمن ہلپ لائن کا ٹول فری نمبر 18001028426 کی ابتداء میں 7 زبانوں ،اردو، انگلش، ٹامل،بنگالی، تلگو، ملیالی، کنڑا میں اوقات کار10 بجے دن  تا  5  بجے شام آج سے مفت خدمات کا آغاز ہوچکا ہے۔
    مسلم ویمن ہلپ لائن کے قیام کا مقصد ایسی خواتین جو شادی بیاہ ، طلاق و خلع ،فسخ نکاح کے معاملے میں شریعت اسلامی کے تحت مناسب رہنمائی و رہبری چاہتی ہوں انکی مدد کرنا اورہلپ لائن کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ غیر مجاز،نام نہادکونسلنگ سنٹروں، آندولنوں اور گمراہ خاتون والنٹیرس کے استحصال سے مسلم خواتین کو بچانا اور شریعت اسلامی کے مطابق بروقت رہنمائی کرنا اور مدد پہنچانا۔ بلا کسی تفریق و فرقہ ،مکتب ومسلک ،جماعت وگروہ کے تمام مسلم پریشان حال خواتین ہلپ لائن کی خدمت سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں مزید دوسرے علاقائی زبانوں میںبھی ان خدمات کو وسعت دی جائے۔
    اس کے علاوہ خواتین اپنے گذارشات اور تفصیلات مندرجہ ذیل ای میل آئی ڈی imwhl2016@gmail.com پرارسال کرسکتی ہیں۔


Share: